کیا واقعی آسٹریلیا نےورلڈکپ ٹرافی عمران خان کےنام کی ہے ؟

0
79

ہاٹ لائن نیوز : 19 نومبر کو بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا لیکن 21 نومبر تک کچھ پاکستانیوں نے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔

آسٹریلیا کی جیت کے بعد 21 نومبر سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “X” پر ایک خط وائرل ہونا شروع ہو گیا۔

یہ خط مبینہ طور پر آسٹریلوی کرکٹ بورڈ “کرکٹ آسٹریلیا” کے چیئرمین مائیک بیئرڈ اور سی ای اور نک ہیلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو لکھا تھا۔

خط کے متن میں عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘ہم نے آپ کے ٹیلنٹ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے’۔

خط میں مزید کہا گیا کہ ‘ہم اس ٹرافی کو آپ کے نام کرتے ہیں اور آپ کو میڈل آف دی آرڈر آف آسٹریلیا (آسٹریلیا کا اعلیٰ ترین شہری اعزاز) پیش کرنے کے لیے بطور مہمان خصوصی آسٹریلیا آنے کی دعوت دیتے ہیں۔

اس خط کو شیئر کرنے والے تقریباً تمام اکاؤنٹس ایک مخصوص سیاسی جماعت کے ہیں۔

تاہم یہ خط جعلی معلوم ہوتا ہے کیونکہ جب کرکٹ آسٹریلیا کے سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹ کو خط کی صداقت معلوم کرنے کے لیے چیک کیا گیا تو ایسا کوئی خط نہیں ملا اور نہ ہی آسٹریلین ہائی کمیشن کی جانب سے ایسا کوئی خط موجود تھا۔ خط کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔

Leave a reply