کیا بھٹو کی طرح عمران خان کو بھی انتظار کرنا ہوگا ؟

0
50

ہاٹ لائن نیوز : رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ نے لاہور ہائیکورٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اشتیاق احمد صاحب کو خوش آمدید کہتے ہیں،خوشی کی بات ہے کہ جو لوگ انسانی حقوق کے علمبردار ہیں، وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں، پاکستان کو سر زمین بے آئین بنا دیا ہے ۔

انہوں نےکہاکہ منڈیٹ چوری کے خلاف تحریک پر لاہور میں جو تشدد کیا گیا وہ سب کے سامنے ہے ، رولز کے مطابق ایک ایم این اے کی قومی اسمبلی کے اسپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتاری نہیں ہو سکتی، میں ان لوگوں کو نہیں چھوڑوں گا جنہوں نے مجھے اغوا کیا ،اگلی ہی دن انسداد دہشتگری عدالت نے ہمارے کارکنان کو چھوڑا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ہارنے کے باوجود جعلی وزیر اعلی بنی بیٹھی ہیں ، 9 فروری کو ہمارے 100 جیتے ہوئے بندوں کو ہروایا گیا، اب ہمارے ساتھ ری کائونٹنگ کا فراڈ کیا جا رہا ہے، یہ تو وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ اپنی مرضی سے نہیں لگا سکتے، یہ واحد الیکشن تھا جس میں لوگوں انتخابی نشان کو ڈھونڈ رہے تھے، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ان کی محبت کا یہ عالم تھا، سپریم کورٹ نے بھٹو کو انصاف دلاتے ہوئے 45 سال لگائے ۔

Leave a reply