عمران اشرف کے مداح افسردہ

0
160

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران اشرف بھی سابق اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار کے ساتھ دوسری شادی کے بعد سرخیوں میں ہیں۔

عمران اشرف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ساتھ ایک اسٹوری شیئر کی، جسے ان کے فالوورز نے کچھ مختلف انداز میں لیا۔

انسٹا اسٹوری میں اداکار کے بیٹے روحام کو اپنے والد سے گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کیپشن میں عمران اشرف نے لکھا ‘بابا اور بابا کی جان’۔

اس تصویر نے اداکار کے مداحوں کو پریشان کر دیا، جنہوں نے کرن کی دوسری شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے اداکار سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی، دونوں نے 2022 میں علیحدگی اختیار کر لی، جس کا باضابطہ اعلان کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا۔

کرن اشفاق حسین ڈار نے گزشتہ ہفتے پیپلز پارٹی کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

Leave a reply