ایکس کیجانب سے یوٹیوب کو ٹکر دینے کی تیاری

0
22

ہاٹ لائن نیوز : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس جلد ہی اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کیمطابق ایکس اور اس کے ماہرین یوٹیوب کی ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ جس کی تصدیق ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی کی ہے۔

ایلون مسک اور ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے مختلف ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں تصدیق کی ہے کہ وہ یوٹیوب کی ٹکر کی ایپلی کیشن متعارف کرانے میں مصروف ہیں۔

مذکورہ ایپلی کیشن کو ابتدائی طور پر ایکس کیجانب سے اسمارٹ ٹیلی ویژن کا حصہ بنایا جائے گا جس کے بعد اسے موبائل اور کمپیوٹر ڈیسک ٹاپ صارفین کیلیے بھی پیش کیا جائے گا۔

ایکس کیجانب سے ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ ایپلی کیشن کب لانچ کی جائے گی اور اس کا نام کیا ہوگا؟

Leave a reply