کن اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ؟

0
177

 

ہاٹ لائن نیوز : ملک کے 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وائرس کا تعلق افغانستان میں YB3A وائرس کلسٹر سے ہے۔

پاکستان کے 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ترجمان وزارت صحت کے مطابق کراچی سے 4، چمن سے 2 جب کہ پشاور، کوہاٹ اور نوشہرہ سے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے مطابق اس وائرس کا تعلق افغانستان میں YB3A وائرس کلسٹر سے ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے مربوط بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، پولیو کا کوئی علاج نہیں، وائرس کی موجودگی سے ہر بچہ خطرے میں ہے، صرف ویکسین ہی بچوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

Leave a reply