پی ٹی آئی دورحکومت میں فرح گوگی کے اثاثوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

0
172

ہاٹ لائن نیوز : سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرحت عرف فرح گوگی کے اثاثوں میں تحریک انصاف کے تین سالہ دور میں 4 ارب 52 کروڑ روپے کا اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے تین سالہ دور حکومت میں کرپشن کی ایک اور کہانی سامنے آگئی، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح گوگی کے اثاثوں میں غیرمعمولی اضافے کاانکشاف ہواہے۔

فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو چیئرمین پی ٹی آئی کا فرنٹ پرسن بھی کہا جاتا ہے، رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے ظاہر اور پوشیدہ اثاثوں میں 2017 سے 2020 تک 4 ارب 52 روپے (4520 ملین) کا اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق فرح گوگی کے غیر ظاہری اثاثوں میں 15 ہزار 300 فیصد اضافہ ہوا، ان کے غیر ظاہری اثاثوں کی مالیت 3825 ملین روپے ہے۔ جبکہ ان کی مجموعی مالیت میں صرف تین سالوں میں 420 فیصد اضافہ ہوا، وہ غوثیہ بلڈرز، البراق ہاؤسنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں شیئر ہولڈر بھی ہیں۔

Leave a reply