کریم بینزیما فرانسیسی حکومت کے نشانے پر

0
79

ہاٹ لائن نیوز : فرانسیسی حکومت نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کے لیے آواز اٹھانے پر اپنے لیجنڈ فٹبالر کو نشانے پر رکھ لیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی وزیر داخلہ نے سعودی الاتحاد کلب کے کھلاڑی کریم بینزیما پر اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے کا الزام عائد کیا جب کہ ایک انتہا پسند جماعت کے رہنما نے فٹبال کھلاڑی کی “فرانسیسی شہریت” اور بیلن ڈی ایوارڈ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ روز کریم بینزیما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر (X) پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا اور لکھا: “ہماری دعائیں غزہ کے مقامی باشندوں کے لیے ہیں جنہیں ایک بار پھر بلاجواز بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔ جس سے بچے اور عورتیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

Leave a reply