ماہرہ خان سزا کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت سے باز نہ آئیں

0
74

ہاٹ لائن نیوز : سپر اسٹار ماہرہ خان کا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل فلسطین کی حمایت پر ’شیڈوبن‘ ہو گیا۔

میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے فلسطین کے حق میں بات کرنے والے اکاؤنٹس کی ’شیڈو بیننگ‘ شروع کردی، انسٹاگرام پر اب تک کئی اکاؤنٹس ’شیڈو بین‘ کیے جاچکے ہیں جن میں معروف اداکارہ ماہرہ خان بھی شامل ہیں۔

شیڈوبین کیا ہے؟
جب میٹا کی سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر کسی اکاؤنٹ پر پابندی لگائی جاتی ہے، تو اس صارف کی پوسٹس ان کے فالورز کے انسٹاگرام فیڈز کے اوپر ظاہر نہیں ہوتی ہیں، اور اکاؤنٹ سرچ لسٹ میں بھی ظاہر نہیں ہوتا۔

شیڈو بیننگ کی وجہ سے اس پوسٹ کو ویوز بھی نہیں مل پاتے کیونکہ وہ پوسٹ انسٹاگرام صارفین تک نہیں پہنچ پاتی، اب انسٹاگرام ان تمام صارفین کے اکاؤنٹس کو “شیڈو بیننگ” کر رہا ہے جو فلسطین کے حق میں تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کر رہے ہیں، نہ صرف انسٹاگرام پر بلکہ فیس بک پر بھی . تاہم فلسطین کے حامی پیجز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی کہانی میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھا! میرا انسٹا شیڈو بین ہو گیا۔

اس پابندی کے باوجود اداکارہ فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں اور انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطین کا پرچم والا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

Leave a reply