کرک میں پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس لے جانے پر پابندی

0
148

 

ہاٹ لائن نیوز : ڈپٹی کمشنر کرک نے ضلع میں پلاسٹک کے تھیلوں میں گیس لے جانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بندہ داؤد شاہ اور کرک کے دیگر علاقوں میں گیس کو غباروں میں ذخیرہ کیا جاتا ہے، بچے اور بڑے پلاسٹک کے تھیلوں میں قدرتی گیس گھر لے جاتے ہیں۔ غباروں میں گیس لے جانے سے سنگین حادثات ہو سکتے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے تھیلے واکنگ بم بن چکے ہیں، حکم عدولی کی صورت میں گرفتار کرکے کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ کرک میں بڑے ذخائر ہونے کے باوجود مقامی لوگ گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کے باعث لوگ پائپ لائنوں سے لے کر دکانوں تک گیس بھرنے کا خطرناک کام کرنے پر مجبور ہیں۔

Leave a reply