جاپانی مشن نے سائنسدانوں کو ایک بار پھر حیرت میں ڈال دیا

0
27

ہاٹ لائن نیوز : جنوری 2024 میں چاند پر پہنچنے والے پہلے جاپانی خلائی جہاز نے سائنسدانوں کو ایک بار پھر حیران کر دیا ہے۔

درحقیقت، جاپانی مشن اپنے آغاز سے ہی سائنسدانوں کو حیران کر رہا ہے اور 3 ماہ سے زیادہ گزر جانے کے بعد بھی شاندار طریقے سے کام کر رہا ہے، حالانکہ اسے اس کیلیے ڈیزائن بھی نہیں کیا گیا تھا۔

گزشتہ دنوں جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان کیمطابق اسمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون مشن کا لینڈر تیسری بار چاند پر رات گزارنے کے بعد جادوئی طور پر دوبارہ متحرک ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ قمری رات کا دورانیہ 2 ہفتے ہوتا ہے اور اس دوران درجہ حرارت منفی 183 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔

عام طور پر چاند پر اس طرح کے مشن چاند پر رات کے آغاز میں نیند کے موڈ میں ڈالے جاتے ہیں، لیکن ان کے جاگنے کا امکان نہیں ہوتا، جیسا کہ ہندوستان کے چندریان 3 مشن کے ساتھ ہوا تھا۔

لیکن جاپانی مشن ایک طویل اور مشکل چاند رات کے بعد تیسری بار بیدار ہوا، حالانکہ سائنس دانوں کو یہ امید نہیں تھی کہ یہ ایک رات بھی زندہ رہے گا۔

Leave a reply