اسٹاک ایکسچینج نےتمام سابقہ ریکارڈ توڑڈالے

0
86

ہاٹ لائن نیوز : ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 77 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 287 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ ہوئی۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 637 پوائنٹس اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 56 ہزار سے تجاوز کر گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7953 ارب روپے تھی۔

Leave a reply