زلزلے کے 800 جھٹکے ، ہنگامی حالت نافذ 

0
143

 

ہاٹ لائن نیوز : آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران آنے والے زلزلے کی شدید لہر کے باعث ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئس لینڈ کے جنوبی علاقے میں گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران 800 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

آتش فشاں پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر انتظامیہ نے ہنگامی حالت نافذ کر دی اور قریبی قصبوں گریناڈا اور یاک کو خالی کرا لیا۔

آئس لینڈ کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق زلزلے کے مسلسل جھٹکے آتش فشاں پھٹنے کی علامات ہیں جس میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔

Leave a reply