کراچی پہلےنمبرپرآگیا

0
123

ہاٹ لائن نیوز : شہر قائد میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 289 تک پہنچ گیا جس کے بعد کراچی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا۔

کراچی میں ہوا کے معیار کے انڈیکس میں ریکارڈ اضافہ ہوا جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

کراچی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 289 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لاہور 278 کے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے ساتھ آلودگی میں دوسرے نمبر پر رہا۔ لاہور کا سب سے آلودہ علاقہ یوایس قونصلیٹ ہے جس کا AQI 411 ہے۔

ویتنام کا ہنوئی 238 کے AQI کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اور کولکتہ آلودگی میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

Leave a reply