سیاسی راہنما کوخبروں سےکیوں نکالا ؟

0
127

ہاٹ لائن نیوز : عدالتی حکم کے باوجود چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ،عدالت نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کو تحریری جواب جمع کرانے کاحکم دے دیا ۔

پیمراء کےوکیل ہارون دوگل ایکسیڈنٹ کےباعث عدالت میں پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے کہا کہ پیمراء کسی کےکاندھوں پر رکھ کر کچھ نہ کرے، سیاسی جماعت کےسربراہ کو ہی خبروں سے نکالنا مناسب بات نہیں ہے ، یہ اچھی بات ہے کہ درخواست گزار کا نام میڈیا پر آنا شروع ہوا ، سپریم کورٹ بھی واضع کرچکی کہ انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔

وکیل پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے عدالت کو بتایا کہ ٹی وی چینلز کو پیمراء نے چئیرمین پی ٹی آئی کا نام لینے سے منع نہیں کیا، چئیرمین پی ٹی آئی کا نام میڈیا پر لیا جا رہا ہے بلکہ اب تو ٹاک شوزمیں بھی لیا جاتا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شمس محمود مرزا نے سربراہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی آواز کےساتھ ان کوہی بند کردیاگیا ، قانونی طور پرسیاسی جماعتوں کو برابری کےاصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضاہے ، لاہور ہاٸی کورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا تھا۔عدالتی احکامات کے باوجود چئیرمین پی ٹی آئی کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے ۔

Leave a reply