الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کیوں ؟

0
115

ہاٹ لائن نیوز : الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون میں ترمیم کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔وفاقی حکومت کے وکیل نے دلائل کے لیے مہلت طلب کرلی ۔

عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کی استدعا کو منظور کرلیا اور درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ، جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کہ تاحیات نااہلی کی مدت کو ختم کر پانچ برس کردیا گیا ہے ، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 62ایف ون کی پہلے ہی تشریح کر چکی ہے ۔

عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے اقدام کالعدم قرار دے۔

Leave a reply