برطانوی یونیورسٹی نے جادوگر تیار کرنےکافیصلہ کرلیا

0
116

ہاٹ لائن نیوز: آپ نے ہیری پوٹر فلم سیریز میں جادوگرنی کی تعلیم دی ہوئی دیکھی ہوگی، لیکن اب ایک برطانوی یونیورسٹی باضابطہ جادوگرنی کی تعلیم اور ڈگریاں دے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر نے آئندہ سال سے جادو ٹونے میں باقاعدہ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے یونیورسٹی حکام کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی جانب سے یہ پروگرام اگلے سال ستمبر 2024 میں شروع کیا جائے گا اور کورس میں ادب، فلسفہ، آثار قدیمہ، سماجیات، نفسیات، ڈرامہ ، مذہب کے ساتھ ساتھ جادو کی تاریخ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جادو کے لحاظ سے ان سب کا تجزیہ کیا جائے گا۔

جادو ٹونے کے نئے شعبے کی سربراہی پروفیسر ایمیلی سیلوو کریں گے، جنہوں نے یونیورسٹی کے بلاگ پر لکھا کہ یونیورسٹی کے اندر اور باہر جادو ٹونے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کی جڑیں معاشرے کے بارے میں سوالات سے جڑی ہوئی ہیں۔ اس لیے یہ پروگرام لوگوں کو اس خیال کا ازسر نو جائزہ لینے کے قابل بنائے گا کہ مغرب عقلیت اور سائنس کی جگہ ہے جبکہ باقی دنیا جادو اور توہم پرستی سے وابستہ ہے۔

Leave a reply