حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر پیش رفت

0
27
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ڈیڈ لاک ختم، قانون سازی پر پیش رفت

اسلام آباد: حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی اور قانون سازی سے متعلق اختلافات کم کرنے کے لیے جاری پسِ پردہ رابطوں میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان معاملات معمول پر لانے میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اہم کردار ادا کیا اور فریقین کے درمیان موجود ڈیڈ لاک ختم کرانے میں کامیاب رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات اور رابطوں کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو مکمل اختیار دے رکھا تھا۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نے قانون سازی کے بعض معاملات پر اپنے مؤقف میں لچک دکھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ رابطوں کے بعد دونوں جانب سے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے اور آئندہ معاملات میں باہمی مشاورت جاری رکھنے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

Leave a reply