کترینہ کیف کے سوشل میڈیا پر چرچے

0
88

ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں کترینہ کیف نے فلم ‘ٹائیگر 3’ کے لیے منعقدہ تقریب میں گلابی انارکلی لباس زیب تن کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کترینہ کیف کو گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ فلم ‘ٹائیگر 3’ میں کترینہ کیف کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

یش راج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں اداکارہ کترینہ کیف ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گی۔

اس فلم میں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

زویا کے کردار میں نظر آنے والی کترینہ یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس میں پہلی خاتون جاسوس ہیں۔

فلم ‘ٹائیگر 3’ میں اپنے کردار کے حوالے سے کترینہ نے انکشاف کیا کہ انہیں فلم میں ایکشن سین شوٹ کرنے کے لیے جسمانی طور پر سخت محنت کرنی پڑی اور یہ اب تک کا سب سے چیلنجنگ کردار تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ایکشن فلموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور ‘زویا’ جیسا چیلنجنگ کردار ادا کرنا ان کا خواب تھا۔

Leave a reply