مراکشی ٹیم مغربی میڈیا کےنشانے پر

0
128

ہاٹ لائن نیوز : فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرنے والی مراکش کی قومی ٹیم کے کئی نامور کھلاڑیوں کو غزہ میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر مغربی میڈیا نے ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اٹلس لائنز کے کھلاڑی اور بائرن میونخ کے دفاعی کھلاڑی ناصر مزراوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل کی نئی جنگ کا سامنا کرنیوالے فلسطینیوں کیلیے “فتح” کی خواہش کی۔

مراکش کے قومی کھلاڑی نے ایک مختصر کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے دعا کے ساتھ لہراتے ہوئے فلسطینی پرچم کی تصویر کے ساتھ کہا، “اے اللہ، فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں کی مدد فرما، اللہ شہداء پر رحم کر۔” اور ان کے زخموں پر مرہم رکھ ۔

جرمن کلب نے باضابطہ طور پر بائرن میونخ سے فلسطینیوں کی حمایت کی وجہ سے وضاحت طلب کی، جبکہ جرمن میڈیا نے لکھا: “دہشت گردی کا دفاع؟” یہ ناقابل برداشت ہے!”

دوسری جانب دائیں بازو کی کرسچن ڈیموکریٹک یونین تنظیم کے ارکان نے مطالبہ کیا کہ کھلاڑی کو ٹیم اور ملک سے نکال دیا جائے۔

Leave a reply