پاکستان کا ابابیل کا کامیاب تجربہ

0
69

ہاٹ لائن نیوز : آئی ایس پی آر کے مطابق ویپن سسٹمز ابابیل کا مقصد مختلف ڈیزائنز، تکنیکی پیرامیٹرز اور مختلف ویپن سسٹمز کا جائزہ لینا ہے۔

ٹیسٹ میں مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور کارکردگی کا مشاہدہ کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل سسٹم کا مقصد دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے تجربہ دیکھا، اس موقع پر اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز بھی موجودتھے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سائنس دانوں و انجینئرز کی مہارت اور لگن کوسراہا اور انہیں مبارک باد دی۔

Leave a reply