غزہ : اجتماعی قبر ملنے کے بعد اسرائیل سے جواب طلب

0
15

ہاٹ لائن نیوز : غزہ کے خان یونس کے ناصر اسپتال سے 340 افراد کی اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ ، امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبر ملنے کے بعد اسرائیل سے جواب مانگ لیا ہے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ادارے کے مطابق شہر کے الشفا اسپتال کے صحن میں اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے۔ امریکا نے غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اسرائیل سے جواب مانگ لیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے دو اسپتالوں میں اجتماعی قبروں کی دریافت کے بعد اسرائیلی حکام سے جواب چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکہ اس معاملے کی شفاف اور مکمل تحقیقات چاہتا ہے۔

Leave a reply