مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھنے پر عدالت نے جواب مانگ لیا

0
33

ہاٹ لائن نیوز : مرغی کےگوشت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ  اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وفاق، حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کودوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کیا، کنٹرول جنرل پرائسز کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے کنٹرولر جنرل پرائسز کو بلاجواز پٹیشن میں فریق بنایا،عدالتی نوٹس کے باعث گریڈ 20 کےافسر کو ہرپیشی پر کراچی سے آنا پڑتا ہے، افسر کو تو ہم نے بلایاہی نہیں وکیل کاحاضر ہونا کافی ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ مرغی کے گوشت، گھی، چینی اور چاول سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، پیاز ، ٹماٹر، دالوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

 اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہونے کے سبب شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء سے کسی صورت محروم نہیں رکھا جا سکتا،شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں حالیہ  اضافے کے خلاف اقدامات سے روکنے کا حکم دے،عدالت مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے احکامات جاری کرے۔ا

Leave a reply