چین کے سائنسدانوں نے ہیرا بنا لیا

0
30

ہاٹ لائن نیوز : چینی سائنس دانوں نے پھول میں موجود کاربن ایٹمز کی مدد سے ہیرا تیار کر لیا چینی سائنس دانوں نے مقامی پھول red peonies کے کاربن ایٹمز کی مدد سے تین قیراط کا ہیرا تیار کیا، یہ اپنی نوعیت کا پہلا ہیرا ہے جس کی نقاب کشائی چین کے شہر لویانگ میں کی گئی۔

ہیرے کو Luoyang Time Promise Co نامی ایک کمپنی نے تیار کیا اور اسے لویانگ نیشنل پیونی گارڈن کو عطیہ کر دیا گیا ہے، کمپنی مصنوعی ہیروں میں مہارت رکھنے کے حوالے سے جانی پہچانی جاتی ہے، کمپنی کے سی۔ ای۔ او وانگ جینگ نے کہا کہ ہیرے کی قیمت تین لاکھ یوان ہے، یہ ہماری بایوجینک کاربن ٹیکنالوجی کا رزلٹ ہے جس میں دباؤ اور اعلی درجہ حرارت کا استعمال کیا گیا ہے۔

Leave a reply