کرکٹ کےمیدان سےانتہائی اہم خبر

0
79

لاہور: (ہاٹ لائن نیوز) کرکٹ کو 2028ء لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک گیمز کی تاریخ میں کرکٹ کو صرف دوسری بار اولمپک گیمز میں شامل کیا گیا ہے، انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران نے 13 اکتوبر کو اس فیصلے کی منظوری دی تھی۔

کرکٹ آخری بار 1900 میں اولمپک گیمز میں کھیلی گئی تھی، جس کا فائنل انگلینڈ اور فرانس کے درمیان ہوا تھا، ہالینڈ اور بیلجیم نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی تھی۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باچ نے کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کا فیصلہ لاس اینجلس کے منتظمین کی درخواست کے بعد کیا گیا اور انہیں زبردست گونج اور وسیع پیمانے پر مقبولیت کی وجہ سے کرکٹ کے سب سے بڑے اسٹیج پر نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کا آغاز ہوگا، لیکن کئی دوسرے کھیل بھی کھیلے جائیں گے۔

آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے تجویز کردہ اضافی کھیلوں میں سافٹ بال، ٹی 20 کرکٹ، فٹ بال اور اسکواش شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اولمپک کمیٹی کے ارکان آئندہ پیر کو ہونے والے ریفرنڈم میں ووٹ دیں گے جس کے بعد کھیلوں کی شمولیت کے بارے میں حتمی اعلان کیا جائے گا۔

2028 کے لاس اینجلس گیمز میں مردوں اور خواتین کے مقابلوں میں پانچ ٹیموں کو میدان میں اتارنے کے منصوبے کے ساتھ 128 سال بعد اولمپکس میں کرکٹ کی واپسی کے امکانات روشن ہوتے جا رہے ہیں۔

Leave a reply