چینی کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ

0
120

ہاٹ لائن نیوز : بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کا بحران شدت اختیار کرگیا، نئی قیمت 200 روپے تک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چینی کی 50 کلو کی بوری ایک ہزار سے 9 ہزار روپے مہنگی ہو گئی ہے۔ چینی کی پرچون قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 200 روپے ہو گئی۔

اس حوالے سے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ انتظامیہ چینی آنے کی اجازت نہیں دیتی، پرمٹ جاری نہیں کیے جا رہے۔ دوسری جانب شہریوں نے شکایت کی ہے کہ چینی جان بوجھ کر مہنگی کی جارہی ہے۔

اس سے قبل سبی شہر میں چینی کی شدید قلت کے باعث چینی 200 روپے فی کلو فروخت ہوتی تھی۔

Leave a reply