
اسلام آباد: پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں مالی سال 2025-26 کے دوران 6.2 ٹریلین روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی قرضوں کا حجم تقریباً 91 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے، جو جون 2026 کے اختتام تک بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہو گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں تقریباً 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
وزارتِ خزانہ کے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے تیار کردہ قرضوں کی پائیداری سے متعلق تجزیے میں بتایا گیا ہے کہ حکومت اور حکومت کی ضمانت یافتہ قرضوں کا مجموعی حجم جون 2026 تک 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ چکا تھا۔
رپورٹ کے مطابق قرضوں میں اضافے کے باوجود مجموعی قرضوں اور مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا تناسب کم ہو کر 72 فیصد رہ گیا ہے۔







