
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے ایرانی وفد نے ملاقات کی، جسمیں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور بدلتی ہوئی عالمی و علاقائی سیاسی پیش رفت پر گفتگو کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کو درپیش مشترکہ سکیورٹی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کے درمیان مسلسل رابطے، اعتماد اور قریبی تعاون ضروری ہے۔
ملاقات میں عباس عراقچی نے علاقائی امن کے قیام واستحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مثبت کرداربھی سراہا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔









