پیپلز پارٹی نےچیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

0
102

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ کر تیر جیسا انتخابی نشان الاٹ نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کو لکھا گیا خط پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل تاج حیدر نے لکھا ہے۔

خط میں درخواست کی گئی ہے کہ تیر کی طرح انتخابی نشانات الاٹ نہ کیے جائیں۔

پیپلز پارٹی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پنسل، بال پوائنٹ پین، پین، پیچ کس اور ٹوتھ برش الاٹ نہ کیے جائیں کیونکہ ایک جیسے نشانات کی وجہ سے ووٹرز کو گمراہ کیا جا سکتا ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارے ووٹرز غلطی سے ان نشانات پر ٹھپہ لگاسکتے ہیں۔

Leave a reply