شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

0
10
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈائٹز کو قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ وہ اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کی بھی کوچنگ کر چکے ہیں۔

شین ڈائٹز کی زیرِ نگرانی ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے 2024 اور 2026 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔ 51 سالہ کوچ بنگلادیش اور نیدرلینڈز کی ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

اپنی تقرری پر شین ڈائٹز نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کوچنگ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کرکٹ کی ایک شاندار تاریخ ہے اور وہ قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

نئے ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ ان کا اہم ہدف 2028 میں پاکستان میں ہونے والے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہے۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ٹیم کو بھرپور محنت اور بہتر تیاری کرنا ہوگی۔

Leave a reply