
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی معمولی کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نئے نرخ مقرر کر دیے گئے ہیں۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 سے 31 اگست تک ہوگا۔ قیمتوں میں تبدیلی اوگرا کی جانب سے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 58 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 342 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اس سے قبل پیٹرول 3سو42 روپے 60 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 17 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 3س71 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ معمولی کمی مسلسل دوسرے روز سامنے آئی ہے۔









