مجموعی صحت کے لیے مچھلی کا تیل کتنا ضروری ؟

0
54

ہاٹ لائن نیوز : مچھلی کا تیل سب سے زیادہ استعمال ہونے والا غذائی ضمیمہ ہے۔ مچھلی کا تیل اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے اور یہ فیٹی ایسڈ صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

اگر آپ مچھلی کھانا پسند نہیں کرتے تو مچھلی کے تیل کے کیپسول آپ کو اومیگا تھری فیٹی ایسڈ حاصل کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ مچھلی کے تیل میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کے ساتھ ساتھ وٹامن اے اور ڈی بھی ہوتا ہے۔ یہ دونوں وٹامنز صحت کے لیے بہت ضروری ہیں۔

یہ تیل دل کی صحت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے، کیونکہ تحقیق بتاتی ہے کہ جو لوگ زیادہ مچھلی کھاتے ہیں ان میں دل کی بیماری کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مچھلی کے تیل کے کیپسول لینے سے کولیسٹرول کی سطح اور بلڈ پریشر کم ہوتا ہے جس سے دل کی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔

کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ لینے سے دل کی بیماری سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے، لیکن مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی کام کے لیے ضروری ہیں۔ تحقیقی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خون میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کی کم مقدار بعض نفسیاتی امراض میں مبتلاہونیکا خطرہ بڑھادیتی ہے۔

اس کے برعکس، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا زیادہ استعمال ڈپریشن اور دیگر دماغی بیماریوں کو روکنے میں مدد کر سکتا ہے۔

Leave a reply