پی ٹی آئی کے رہنما الیکشن رزلٹ کیخلاف ہائیکورٹ پہنچ گئے

0
57

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں این اے 128 لاہور کا نتیجہ روکنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

درخواست میں ریٹرننگ افسر سمیت دیگرکو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامعلوم ڈنڈا بردار افراد نے ماڈل ٹاؤن پولنگ سٹیشن پر حملہ کیا ،درخواست گزار اور ساتھی حامیوں پر تشدد کیا گیا ، ریٹرننگ افسر نے نتائج مرتب کرنے میں شرکت سے روک دیا ، ریٹرننگ افسر نے الیکشن ایکٹ کے برخلاف آرڈر پاس کیا ، ریٹرننگ افسر کا نتائج جاری نہ کرنا الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے ، ریٹرننگ افسر کی جانب سے نتائج تبدیل کرنے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو نتائج کے اعلان کا حکم دے ، عدالت آر او کو نتائج مرتب کرنے میں درخواست گزار کو شرکت کا حکم دے ۔

Leave a reply