اسلام آبادمیں دفعہ 144 نافذ

0
99

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد پولیس کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی غیر قانونی صورتحال سے نمٹنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قانون کا احترام سب پر لازم ہے، کسی بھی گڑبڑ کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جبکہ انتخابی صورتحال کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کیپٹل پولیس پرامن انتخابات کے انعقاد میں تعاون پر شہریوں کی مشکور ہے۔

Leave a reply