آزاد امیدوار پہلے جب کہ ن لیگ دوسرے نمبر پر

0
69

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

8 فروری کو ملک میں عام انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، قومی اسمبلی کی کل 264 اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی 591 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ پر خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں کے نتائج جاری کیے جارہے ہیں، اب تک 56 نشستوں کے نتائج جاری کیے جاچکے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے اب تک کے سرکاری نتائج کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کی 99 نشستوں میں سے 49 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 4 اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان 2 نشست کے ساتھ تیسرے اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز ایک نشست کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Leave a reply