ملزمان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست مسترد

0
53

ملزمان کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست مسترد

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کاجیل ٹرائل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سماعت نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی ، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ درخواست پرسماعت کی۔

درخواستگزار کیجانب سے زمان خان وردگ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ فیصل آباد میں نو مئی کے کیسز میں 250 سے 300 افراد نامزد ہیں،قانون کے مطابق ٹرائل اوپن کورٹ میں ہونا چاہیے، قانون کے مطابق، عدالت اس حوالے سے ابتدا کرتی ہے، عدالت کی طرف سے ایسی کوئی ابتدا نہیں کی گئی، جیل ٹرائل کی جگہ کا تعین تو حکومت کر سکتی ہے، مگر اس معاملے کی ابتدا عدالت سے ہوگی ۔

Leave a reply