
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ مقامی مارکیٹ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے مقرر ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 801 روپے کم ہوئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر فی اونس کم ہونے کے بعد 4 ہزار 17 ڈالرز فی اونس تک آگئی۔









