ایران میں دھماکے ؛ 20 جاں بحق

0
99

ہاٹ لائن نیوز : کرمان شہر میں دو دھماکے ہوئے، جن میں 20 افراد ہلاک، جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے۔

ایرانی سرکاری ذرائع کے مطابق کرمان شہر میں ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جنوب مشرقی شہر کرمان میں تقریب کے دوران پہلے اور پھر دوسرے دھماکے کی اطلاع دی جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوئے ۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب ہوئے، ایران آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منا رہا ہے اور دھماکے مقبرے کی طرف جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈروں میں ہوئے ۔

Leave a reply