پیٹرول پرلیوی میں 40 روپے 49 پیسےکمی

0
12
پیٹرول پرلیوی میں 40 روپے 49 پیسےکمی

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں اہم رد و بدل کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں نمایاں کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ 106 روپے 74 پیسے سے کم ہو کر 66 روپے 25 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اس طرح پیٹرول پر لیوی میں 40 روپے 49 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔
اس کے برعکس ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈیزل پر فی لیٹر لیوی 53 روپے 26 پیسے سے بڑھا کر 72 روپے 97 پیسے کر دی گئی ہے، یعنی اس میں 19 روپے 71 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر اوسط لیوی کم ہو کر 80 روپے فی لیٹر سے نیچے آ گئی ہے، جبکہ دونوں مصنوعات پر مجموعی لیوی 139 روپے 22 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق لیوی میں یہ تبدیلیاں رواں مالی سال کے ریونیو ہدف کے حصول کے بعد کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ فیصلے کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لیٹر کمی بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Leave a reply