وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ نے عدالتی حکم ہوا میں اڑا دیا ؟

0
70

ہاٹ لائن نیوز: قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ دونوں لا افسران بتائیں کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پیش ہوں گے یا پالیسی بیان دیں گے ، عدالت نے سماعت چار بجے تک ملتوی کر دی

وفاقی وکیل طاہر کھوکھر نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے ۔

عدالت نے کہا کہ اتنے سالوں سے آپ کچھ کر نہیں سکے ، جس پر وفاقی وکیل نے کہا کہ مجھے ہدایت لینے کے لیے مہلت دی جائے ۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق عدالت میں پیش ہوئے

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اسلام اباد وزیراعظم سے ملنے گیے ہیں ، وفاق اور صوبائی حکومت مشترکہ کمیٹی بنا رہے ہیں ، مجھے جواب کے لیے مہلت دی جائے ۔

عدالت نے کہا کہ وزیر اعلیٰ صرف سڑکوں عمارتوں کے افتتاح کرتے ہیں ، آپ صرف وقت ضائع کر رہے ہیں ۔

ائی جی پنجاب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ڈی جی ایف آئی اے اور سیکورٹی فورسز سے بات کی ہے، عدالت کے حکم پر عمل درآمد کریں گے ۔

عدالت کے روبرو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہوئے ، عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے متنازع سائٹ کو بلاک کرنے کی کوشش کی ؟ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جواب نہ دے سکے ۔

Leave a reply