کوئٹہ: تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ

0
11
کوئٹہ: تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کے بیرونِ ملک علاج کا فیصلہ

کوئٹہ میں پیش آنے والے تیزاب گردی کے افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے علاج کے لیے انہیں بیرونِ ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی شاہد رند کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کو مزید طبی سہولیات کے لیے امریکا بھجوایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے حکومتِ بلوچستان نے ضروری انتظامی کارروائی شروع کر دی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہ نور کا کراچی کے ایک نجی اسپتال میں علاج جاری ہے جہاں انہیں مزید ایک ہفتہ رکھا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ کے سنڈیمن اسپتال کے جنرل سرجری یونٹ میں ایک شخص نے ڈاکٹر ماہ نور پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے بعد ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔
واقعے کے دوران اسپتال کے وارڈ بوائے عبدالرزاق ترکئی بھی ڈاکٹر کو بچاتے ہوئے زخمی ہوا تھا، جس کا علاج کوئٹہ میں جاری رہا، جبکہ ڈاکٹر ماہ نور کو ابتدائی طور پر کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔

Leave a reply