پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

0
18
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 318 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 4 روپے فی لیٹر کم کرکے 353 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی، جس کے بعد اس کا نرخ 319 روپے ہوگیا تھا، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔

حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ، درآمدی پریمیم اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں کے اثرات مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔

Leave a reply