
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں مزید کم کردی گئی ہیں۔
وزارتِ پیٹرولیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 5 روپے 45 پیسے سستا ہونے کے بعد 369 روپے 6 پیسے میں فروخت ہوگا۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 391 روپے 52 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق قیمتوں میں یہ تبدیلی اوگرا کی سفارشات اور حکومتی پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔









