پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان

0
13
پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگے، نئی قیمتوں کا اعلان

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتیں نافذ ہوگئی ہیں۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جو اس سے قبل 380 روپے 24 پیسے تھی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔ نئی قیمت کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 409 روپے 42 پیسے تھی۔

حکام کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وفاقی حکومت کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تازہ اضافے کے بعد عوام کے روزمرہ سفری اور کاروباری اخراجات پر مزید اثر پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a reply