پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

0
47

ہاٹ لائن نیوز :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے ، پٹرول کی قیمت وہی برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 77 پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے ۔

ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم منصوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے، اس نوٹیفیکشن کے مطابق پٹرول آئندہ 15 روز کیلئے 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر رہے گا، ڈیزل آئندہ پندرہ دن کیلئے 287 روپے 33 پیسے فی لیٹر فروخت ہوتا رہے گا۔ان قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے لے کر 31 مارچ کے لیے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق ٫٫پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتوں میں ردوبدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( OGRA) کی جانب سے سفارش پر کیا گیا ہے؛؛۔

Leave a reply