انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

0
104
انگلش کا پرچہ امتحان سے آدھا گھنٹہ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی پرچوں کے قبل از وقت لیک ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اور تازہ واقعے میں نویں جماعت کے انگلش کے پرچے کے جوابات امتحان شروع ہونے سے تقریباً آدھا گھنٹہ پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔
ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت جاری میٹرک کے امتحانات میں انتظامی دعوؤں کے برعکس پیپرز کے محفوظ ہونے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انگلش کے پرچے سے قبل ہی مبینہ طور پر حل شدہ مواد مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرتا رہا۔
اس سے پہلے بھی امتحانی عمل متاثر ہوا تھا، جب نویں جماعت کے کمپیوٹر اسٹڈیز اور دسویں جماعت کے حیاتیات کے پرچے بھی امتحان سے قبل ہی لیک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس سے امتحانی شفافیت پر تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

Leave a reply