غریب ترین ممالک میں پاکستان کا کونسا نمبر؟

0
58

ہاٹ لائن نیوز :IMF نے دنیا کے غریب ممالک کی لسٹ جاری کی ہے اس کےمطابق دنیا کا غریب ترین ملک جنوبی سوڈان ہے جب کہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر 52 ہے۔

فہرست میں دوسرا نمبر برونڈی کا ہے، تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو کے ہیں، پانچواں نمبر موزمبیق کا ، جبکہ اس کے بعد ملاوی، نائیجریا، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر بالترتیب اس فہرست میں شامل ہیں۔

غریب ترین ممالک کی لسٹ میں جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ملک نیپال ہے، فہرست میں نیپال 40 نمبر پر ہے، جبکہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے اس فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس GDP اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے۔

Leave a reply