وگ نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

0
140

ہاٹ لائن نیوز : نائیجیرین خاتون نے 11 دنوں میں ہاتھ سے 1152 فٹ 5 انچ لمبی وگ بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پیشہ ور وگ بنانے والی ہیلن ولیمز نے ہاتھ سے دنیا کی سب سے بڑی وگ بنائی ہے۔ ہیلن ولیمز نے بتایا کہ اس نے اس کارنامے کے لیے بالوں کے ایک ہزار بنڈل، ہیئر اسپرے کے 12 کین، ہیئر گلو کی 35 ٹیوبیں اور 6250 ہیئر کلپس استعمال کیں۔

ہیلن ولیمز نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ دنیا کی سب سے لمبی وگ بنانے کے لیے مواد تلاش کرنا آسان نہیں تھا۔ وگ بنانے کے تجربے نے اس کارنامے میں ان کی بہت مدد کی۔
ہیلن تقریباً آٹھ سال سے وگ بنانے کے پیشے میں ہے اور ہر ہفتے 50 سے 300 کے درمیان وگ تیار کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سینکڑوں طلباء کو تربیت دے چکے ہیں جبکہ ہزاروں وگیں بنا چکے ہیں۔

Leave a reply