پینتالیس برس بعد کتاب واپس مل گئی

0
136

ہاٹ لائن نیوز : برطانیہ میں ایک خاتون نے 45 سال بعد لائبریری سے لی گئی کتاب واپس کردی۔

بلیک پول لائبریری کے مطابق کتاب واپس کرنے والی خاتون نے لائبریری حکام کو بتایا کہ 1970 کی دہائی میں جب وہ لائبریری کے قریب وول ورتھ اسٹور پر کام کرتی تھی تو وہ لائبریری سے کتابیں لیتی تھی۔

لائبریری نے ایک فیس بک پوسٹ میں کہا کہ جب اسٹور بند ہوا تو انہوں نے تمام کتابیں واپس کردیں (جو ان کے خیال میں تھیں) لیکن گھر میں اشیاء کی چھانٹی کرتے ہوئے انہیں ایک کتاب ملی۔

پوسٹ کے مطابق رینڈل ہیلمز کی کتاب ٹولکینز ورلڈ 45 سال پہلے واپس کی جانی تھی۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ لائبریری انتظامیہ کتابوں کی تاخیر سے واپسی پر جرمانے عائد نہیں کرتی، چاہے کتابیں دہائیوں بعد واپس کی جارہی ہوں۔

Leave a reply