آسٹریلیا ایک بار پھر کرکٹ کا بادشاہ بن گیا

0
128

ہاٹ لائن نیوز : دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے دی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے پہنچے۔

آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں ناقابل شکست اور میزبان ٹیم انڈیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

آسٹریلوی بلے بازوں ٹریوس ہیڈ اور لابوشین نے انتہائی شاندار بلے بازی کامظاہرہ کرتےہوئے بھارت کے عزائم کو خاک میں ملا دیا اور آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کا ٹائٹل دلوا دیا۔

ورلڈ کپ کا فائنل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

Leave a reply