روپےکی قدرمیں مسلسل اضافہ

0
127

ہاٹ لائن نیوز : انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ملکی کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت 37 پیسے کی کمی کے بعد 284 روپے فی پیسے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوکر 284 روپے 38 پیسے کا ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 25 پیسے کمی سے 285 روپے 25 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 336 پوائنٹس اضافے سے 63 ہزار 293 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

Leave a reply